نئی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ستمبر 2025 میں پہلی پرواز روان ہ ہوگی: وزیراعلیٰ فڈنویس کا معائنہ

نئی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ستمبر 2025 میں پہلی پرواز روانہ ہوگی: وزیراعلیٰ فڈنویس کا معائنہ

نئی ممبئی، 12 جولائی — (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے آج نئی ممبئی میں زیر تعمیر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کر کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے، جنگلات کے وزیر گنیش نائیک، سابق رکن پارلیمنٹ رام شیٹھ ٹھاکر، اراکین اسمبلی پرشانت ٹھاکر، مہیش بالدی، مندا مہاترے، سڈکو کے نائب صدر و منیجنگ ڈائریکٹر وجے سنگھل اور کمشنر وجے سوریہ ونشی بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ فڈنویس نے اس موقع پر کہا کہ "نئی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا کا سب سے تیز رفتار بیگ کلیم سسٹم ہونا چاہیے، تاکہ یہ ایئرپورٹ جدید سہولتوں کی مثال بنے۔" اُنہوں نے بتایا کہ فی الحال ایئرپورٹ کا 94 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 6 فیصد کام ستمبر 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔ اسی ماہ سے یہاں سے پہلی مسافر پرواز روانہ ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تقریباً 13 ہزار کارکنان تعمیراتی کام میں مصروف ہیں اور بقیہ کام کی بروقت تکمیل کے لیے مزید عملہ مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت دی کہ تمام کام ہر حال میں ستمبر سے قبل مکمل کر لیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 جون 2022 کو سڈکو نے نئی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (NMIAL) کو 1160 ہیکٹر رقبے پر 100 فیصد رسائی اور راستہ حقوق کا لائسنس فراہم کیا تھا۔ تمام بازآبادکاری (ریہابیلیٹیشن) کے کام مکمل ہو چکے ہیں، جن پر تقریباً 2000 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

سڈکو نے زمین کی 5.5 میٹر تک ترقی، اولوہے ندی کے بہاؤ کی تبدیلی، اور ہائی وولٹیج بجلی کی لائنوں کی منتقلی جیسے تمام ابتدائی ترقیاتی کام بھی مکمل کر لیے ہیں۔

اس پروجیکٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی گنجائش 2 کروڑ مسافروں اور 0.8 ملین میٹرک ٹن کارگو کی ہے، اور یہ دونوں مرحلے ستمبر 2025 تک فعال ہو جائیں گے۔ یہ ہوائی اڈہ مستقبل میں مہاراشٹر کی اقتصادی ترقی اور عالمی نقل و حمل کا اہم مرکز ثابت ہوگا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading