” میں نوجوانوں کی مرضی کے مطابق ہی حتمی فیصلہ لوں گا“ کشمیری آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل

سری نگر: کشمیری آئی اے ایس ٹاپر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ لوگوں خاص کر نوجوانوں کی مرضی کے مطابق ہی میں اپنے مستقبل کا تعین کروں گا۔ مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے ردعمل پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ فیصل نے کہا کہ سرکاری نوکری سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد میں دشنام و چاپلوسی کے سیلاب میں غرق ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں نے میرے استعفیٰ پر ہزاروں نقطہ ہائے نظر سے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے تاہم کہا کہ میں اس سب کی توقع رکھتا تھا۔


یہ بھی پڑھیں

کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت میں آئی اے ایس شاہ فیصل نے سرکاری ملازمت کو کہا خیرآباد


انہوں نے کہا ‘میں نے اپنے مستقبل کے منصوبوں پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ میں وہی کروں گا جو لوگ خاص کر نوجوان مجھے کرنے کو چاہیں گے’۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو ذریعہ اظہار بنانے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ‘اگرآپ لوگ فیس بک اور ٹویٹرکو بالائے طاق رکھ کر کل سرینگر میں جمع ہوں گے تو ہم وہاں مل جل کر ایک پروگرام پر غور وفکر کریں گے’۔انہوں نے کہا’ آگے کیا کرنا ہے اس کے بارے میں میرے پاس ایک منصوبہ ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کے پاس بھی ہوگا اورآپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں ان خیالات پر حتمی فیصلہ لینے سے قبل غور کروں’۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی منزل کا تعین فیس بک کے کمنٹس یا لائکس کے مطابق نہیں بلکہ حقیقی اور مدبر لوگوں کی رائے کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں مقام ملن کے بارے میں یہ جاننے کے بعد تفصیلات فراہم کروں گا کہ وہاں کون لوگ آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’ چلو دیکھتے ہیں ان ہزاروں لوگوں میں سے کتنے لوگ جمع ہوں گے’۔

قابل ذکر ہے کہ آئی اے ایس ٹاپر ڈاکٹر شاہ فیصل گذشتہ روز اپنی ہائی پروفائل سرکاری نوکری سے مستعفی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ قدیم مقامی سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکر کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading