ٹرین میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اسٹنٹ کر رہے دو نوجوان سمیت ایک نابالغ گرفتار

ممبئی،30اکتوبر (یو این آئی )دو نوجوان سمیت ایک نا بالغ کو ٹرین میں ٹک ٹاک بنا نا کافی مہنگا پڑ گیا۔وڈالا گورنمنٹ پولیس نے دو نوجوان سمیت ایک نابالغ کو گرفتار کیا ہے جو ٹرین میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اسٹنٹ کر رہے تھے ۔

پولیس نے تینوں ملزمین کو کورٹ میں بھی پیش کیا جہاں کورٹ نے تینوں ملزمین کو دو دن تک حراستی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے جب ٹرین میں اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے ۔

اس سے قبل بھی پانچ سے چھ نوجوان مانخورد اسٹیشن سے ٹرین میں جیسے ہی سوار ہوئے اسی دوران تمام نوجوانوں نے ٹرین میں اسٹنٹ کرنا شروع کر دیاتھا۔اسی کوچ میں سوار ایک شخص نے اسٹنٹ کر رہے تمام نوجوانوں کا ویڈیو بناکر اسے کرلا آر پی ایف کو بھیجا جس کے بعد ٹرین کے کر لا پہنچنے پر آر پی ایف نے ان تما م نوجوانوں کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔جس میں سے تین سے چار نوجوان موقعے سے فرار ہوگئے لیکن پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیااور کاؤنسلنگ کے بعد ان تمام کو ان کے والدین کے سپرد گردیاگیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading