مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ ایکاڈمی "لاک ڈاؤن ” کے پس منظر میں اردو کےضرورتمند صحافیوں ، ادباء اور شعراء کو مالی وظیفہ دیں

جلگاؤں کی خاندیش اردو کونسل کا اقلیتی شعبہ کی وزارت سے مطالبہ جگاؤں ١٧ اپریل (پریس ریلیز ) کورونا وائرس وباء کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت گذشتہ ماہ کی ٢٢ مارچ سےریاست مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔اسی دوران حکومت مہاراشٹر اپنے طور پر یومیہ مزدوروں اور راشن کارڈ ہولڈر عوام کو مختلف اسکیموں کے تحت راشن دینے کا نظم جاری کۓ ہوۓ ہیں۔لیکن کئ شعبے ایسے ہیں جن کی جانب کسی کی اکثر توجہ نہیں جاتی اور نہ ہی ان کے مسائل پر غور کیا جاتا ہے۔ریاست مہاراشٹر میں اردو زبان و ادب کی ترقی اور صحافیوں ، شعراء ، ادباء جو اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمات انجام دینے کاکام بخوبی کررہے ہیں۔جن میں مختلف نجی کاروباری اکائیوں میں ملازمت کرتے ہیں یادیگر شعبوں میں ذاتی کاروبار وغیرہ کرکے خاموشی سے اپنی زندگی گذارتے ہیں۔لیکن لاک ڈاؤن کے موجودہ حالات میں ان تمام ضرورتمند صحافیوں ،ادباء شعراء اور چھوۓ بڑے ہفتہ روزہ ،پندرہ روزہ یا ماہنامہ اخبارات و رسائل کی اشاعت کرنے والے مدیران شامل ہیں۔انھیں بھی حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی شعبہ کی وزارت "مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ ایکاڈمی کے فنڈ سے چند ماہ کےلۓ ہی کیوں نہ ہو مالی وظیفہ دینے کا نظم کریں ۔اس طرح کا پرزور مطالبہ خاندیش اردو کونسل جلگاؤں کے صدر عقیل خان بیاولی ، سیکریٹری سعید پٹیل ،کوآرڈینیٹر نوشاد حمید ان حضرات نے پریس ریلیز کودۓ گۓ بیان کے ذریعےکیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading