مہاراشٹرمیں مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا مطالبہ

ناندیڑ: (نامہ نگار):- مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (MARTI) کو قائم کرنے کے لئے حکومت مہاراشٹرا فائنانس ڈیپارٹمینٹ نے نامنظور کرنے پر کانگریس کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے وزیر اعلی کو ضلع کلکٹر کے ذریعے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے دوبارہ اس کے قیام پر غور کرتے ہوئے مسلمانوں کی ترقی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا. تفصیلات کے مطابق حالیہ پیش کردہ ریاستی بجٹ میں اقلیتی فلاح و بہبود محمکہ کی جانب سے مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (MARTI) کو قائم کرنے کے لئے مالیاتی تجویز رکھی گئی جس کو محکمہ مالیات نے حکومت مہاراشٹرا کے اوپر مزید بوجھ پڑنے کا عذر پیش کرتے ہوئے اس تجویز کو رد کردیا.

ذرائع ابلاغ سے ملی اس اطلاع کے بعد ناندیڑ کانگریز کمیٹی کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے جس کی سرپرستی کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے نائب ریاستی صدر و سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان نے کی اور ایک محضر کے ذریعے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ جسٹس راجندر سچر، جسٹس رنگناتھ مشرا، ڈاکٹر محمودالرحمن اور دیگر کئی کمیشن اور کمیٹیوں کے ذریعے مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی اور معاشی پسماندگی کو ظاہر کرتے ہوئے اپنی سفارشات میں تجویز پیش کی کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی اقدام اٹھائیں.

گزشتہ چند سالوں سے مارٹی کے قیام کو لے کر مہاراشٹرا میں کوششیں کی جارہی ہیں. جس کو حکومت مہاراشٹرا کی منظوری کے لئے مختلف مقامات پر مطالبات، دھرنے، احتجاج مارٹی کرتی سمیتی کی جانب سے کئے گئے. بجٹ اجلاس سے پہلے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود عبدالستار نے اس کے قیام کا وعدہ بھی کیا تھا. لیکن ریاستی بجٹ اجلاس میں اس کو خارج کرتے ہوئے مسلمانوں کو ناراض کیا گیا. ریاست میں جس طرح ایس سی ایس ٹی، او بی سی اور دیگر پسماندہ طبقات کے نوجوانوں کے تعلیم اور پروفیشنل کورسیس کی غرض سے بارٹی، سارتھی،

مہاجوتی اور دیگر تنظیموں کا قیام حکومت کی جانب سے کیا گیا اسی طرز پر مسلمانوں کی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے وزیر اعلی نے اس موضوع پر ذاتی توجہ دیتے ہوئے فوری مولانا آزاد ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تجویز پر مثبت پہل کرنی چاہئے. اس وفد میں سابق کارپوریٹر سید شیر علی، عبدالرشید، واجد جاگیردار، کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ضلع صدر رحیم احمد خان، شعبہ اقلیت حلقہ شمال صدر محمد زبیر احمد، معتمد معین الدین قاضی، آرگنائزر خلیل احمد، سائمن ناگورے، رضوان پٹیل، محمد نعیم، قادر قریشی و دیگر شامل تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading