ممبئی:13ستمبر(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسمبلی چناو 2019 کو ملتوی کرنے کے لئے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے
۔پٹیشنر کا کہنا ہے کہ ریاست میں سیلاب اور قحط سالی سے 40 فیصد علاقہ متاثر ہے ایسے میں اگر الیکشن ہوتے ہیں تو ووٹرس کو ووٹ ڈالنے کےلئے پریشانی ہوگی۔اس لئے الیکشن ملتوی کئے جائیں ۔ واضح ہو کہ ریاست میں اکتوبر میں ودھان سبھاچناو ہونا ہے ۔