مہاراشٹراسمبلی انتخابات‘مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ کا یکم ستمبر کو اجلاس

ناندیڑ:27اگست ۔(ورق تازہ نیوز)مسلم متحدہ محاذ کے صدر ایڈوکیٹ ایم ۔زیڈ۔صدیقی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع کے تمام مسلمانوں اور محاذ کے تمام عہدیداران و اراکین کواطلاع دی جاتی ہے کہ بتاریخ یکم ستمبر بروزاتوار صبح گیارہ بجے حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول گاڑے گاوں روڈ ناندیڑ کے اسمبلی حال میں ماہ اکتوبر 2019 میں ہورہے مہاراشٹراسمبلی الیکشن کے ضمن میں میٹنگ منعقد کی گئی ہے ۔خواہشمند امیدوار زیادہ سے زیادہ تعدا دمیںشرکت کریں گے ۔خدا کے فضل و کرم سے شہر ناندیڑ وا طراف واکناف میں مسلم ووٹرس کی تعداد ا س قدر کافی ہے اگرمتحد ہوجائیںتو دوسیٹوں پربہ آسانی مسلم امیدوار کی کامیابی یقینی ہے ۔مسلم متحدہ محاذ میں تمام سیاسی و غیر سیاسی پارٹیوں کے علاوہ علماءدین و برادریو ںکی نمائندگی ہے ۔ ایسے موقع پر مسلمانوں میں انتشار کی کیفیت طاری ہے اس وقت محاذ کاکام ہے کہ وہ مسلمانوں کومتحد کریں ۔اجلاس کی صدارت محاذ کے سرپرست الحاج مفتی خلیل الرحمن قاسمی کریںگے۔اس اجلاس میں طئے کیاجائے گا آیا ناندیڑ کے مسلم متحد ہوکر کسی ایک امیدوار کوتائید کرسکتے ہیں یا پھر کسی آزاد امیدوارکو پارٹی سے بالا تر ہوکر مدد کرنے پر غوروخوص کیاجائے گا۔

Leave a comment