مکتب فاطمة الزہرہ دینی و تربیتی غیر اقامتی درسگاہ کا تیسرا سا لانہ جلسہ منعقد کیا گیا 

مکتب فاطمة الزہرہ دینی و تربیتی غیر اقامتی درسگاہ نئی آبادی اردھا پور ضلع ناندیڑ کا تیسرا سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا جو بہت کامیاب ہوا۔ اس جلسہ عام میں بچوں نے اپنی تعلیمی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔اور تلاوت کلام پاک، نعت ،ترانہ وتقایر اور مکالمے پیش کیئے جس کے لیے انہیںو ہاں موجود سامعین اکرام نے خوش ہو کرنقد انعام دے کر ان کے ہمت افزائی کی۔اس جلسہ عام میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع سے لیا گیا کوئز مقابلہ کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے جس میں سو طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں سے صد فی صد نمبر لانے والے 37 طلبہ و طالبات ہوئے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے گئے اول نمبر پر سائیکل تنظیحہ تحریم فیض الدین انعامدار، دوم نمبر پر مکسر۔ جویریہ شیخ سلطان ،سوم نمبر پر مبشرہ خانم خالد علی خان کو پنکھا ، چہارم نمبر پر اسناد فاطمہ بنت شفیع اللہ خان کو پانی ڈبہ، پنجم نمبر پر اصفرا ترنم شیخ اسحاق کو دیوار گھڑی انعام میں دی گئی۔باقی ماندہ 32کو طلبہ و طالبات کو دیوار گھڑی دی گئی اور ساتھ ہی سو طلبہ کو سند سے نوازہ گیا۔
اس موقع سے مکمل قرآن مجید کرنے والے 25طلبہ و طالبات کا سالانہ امتحان لیا گیاجس میںمکمل قران مجید ،تعلیم الاسلام اول حصہ، 40 احادیث ،10 دعائے، تجوید کے قواعد، چہل ربنا ترجمہ کے ساتھ،نصاب شامل تھا۔اس میں اول نمبر پر دو طلبہ نے انعام حاصل کیا۔ محمد صدیق حافظ محمد اعجاز اور شیخ طلحہ شیخ داو ¿د، دوم نمبر پر دو طالبات نے انعام حاصل کیا روفائدہ کلثوم شیخ طیب اور انشرح بتول فردوس خان ،سوم نمبرپر دو طالبات نے انعام حاصل کیا محرین فردوس شیخ صابر اور تنظیم فاطمہ فیاض الدین صدیقی۔ وہ بچے جو کم عمر ہے ان کو کلمات اسلام، ایمان مجمل، ایمان مفصل، میں حصہ دیا گیا ہر طالب علموں کو ایک ایک ٹفن ڈبہ انعام دیا گیا۔اسی ضمن میں دس طلبہ کا ناظرہ قران مجید شروع ہوا جن کی گل پوشی کی گئی اور قرآن مجید ہدیہ دیا گیا،
مہمان مکرم قاری جواد صاحب اشاعتی نے تلاوت کلام پاک ترتیلا سے قرآن مجید کی تلاوت کی۔ اور مہمان مکرم حضرت مولانا قاری علی صاحب رفیقی ناظم تعلیمات مدرسہ سعد بن ابی وقاص عمر کھیڑ نے اپنے قیمتی الفاظ سے سامیعن کومکاتب کی اہمیت سمجھائی۔ جلسے کی نظامت مولانا افروز اشاعتی نے فرمائی اور اردھا پور کے تمام علماءحفاظ نے شرکت فرمائی بچوں کے والدین اور خواتین حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی مدرسے کے صدر حافظ محمد اعجاز صاحب نے مدرسے کی کارگزاری سنائی ۔اور آخر میں مولانا افروز صاحب کی دعا سے جلسہ کا اختتام ہوا،

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading