مودی کی قدآور عالمی قائدین سے ملاقات

مودی کی قدآور عالمی قائدین سے ملاقات

مودی کے اقتدار میں تمام لڑنے والے گروپس اب متحد ہوگئے:ٹرمپ
ولیعہد محمد بن سلمان سے علحدہ ملاقات
اوساکا، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنی سفارتی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ایشیا سمیت دنیا کے کئی بڑے لیڈروں سے ملاقات کی ۔ مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس سے علیحدہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے بھی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے G-20 چوٹی کانفرنس سے الگ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی ۔ مودی نے ہمارے اہم اسٹریٹجک اتحادی سعودی عرب کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے تعلق سے بات چیت کی’’۔ دونوں لیڈروں نے توانائی کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلا ف لڑائی کے معاملے پر بھی بات کی۔ اس سے پہلے مسٹر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسٹر ٹرمپ اور جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ جے اے آئی (جاپان-امریکہ بھارت) فریم ورک کے تحت ایک سہ فریقی ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے برکس ممالک کی غیر رسمی میٹنگ میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے معاملے پر عالمی اجلاس کا حوالہ دیا ۔ نریندر مودی، جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان جمعہ کو سہ فریقی مذاکرات شروع ہو گئے ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا‘‘بہتر مستقبل کے لئے پرعزم جاپان-امریکہ – ہندوستان (جے اے آئی ) کی اوساکا میں سہ فریقی میٹنگ شروع’’۔ اس موقع پر وزیر اعظم شنیزو آبے نے مہمان لیڈروں کا خیر مقدم کیا ۔ اس دوران مسٹر ٹرمپ اور آبے نے مسٹر مودی کو حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی ۔ مذکرات کے دوران مسٹر مودی نے جے اے آئی سے منسلک ہندوستان کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ یہاں جمعہ کو دو طرفہ مذاکرات کئے ۔ مسٹر مودی نے سب سے پہلے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دینے کیلئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ مودی نے ٹرمپ سے کہا‘‘ ہندستان میں سیاسی استحکام کیلئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کیلئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’’۔ مودی نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات میں ایران اور دفاع سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں‘‘۔امریکی صدر نے کہا ’’ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے ، آج ہم تجارت پر بھی بات چیت کریں گے‘‘۔ انہوں نے اس حقائق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندو ستان ۔ امریکہ کو ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک قریب آئے اور مضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ ہندوستان اور امریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اور ہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔ میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں‘‘۔ پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی کیلئے مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا‘‘آپ (مودی) اس کے قابل ہیں ۔ آپ نے لوگوں کو متحد کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے ’’ ۔ انہوں نے کہا‘‘مجھے یاد ہے کہ جب آپ نے پہلی بار اقتدار سنبھالا تھا ،تب کئی گروہ تھے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے اور اب وہ ساتھ ہو گئے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment