نئی دہلی:
2013-2014 کے ایئرپورٹس اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ، جو شہری ہوابازی نے جاری کی اس کے مطابق، 2014 تک ملک میں 125 ہوائی اڈے تھے. ان میں سے، 68 فعال تھے اور 26 سول سرویسیز کے تھے.اور باقی غیرفعال.
وزیراعظم مودی نے پیر کے روز سکم کی دارالحکومت گنگٹوک سے تقریبا 30 کلو میٹر دور پائیونگونگ میں ریاست کے پہلے گرینفیلڈ ہوائی اڈے کا افتتاح کیا.

پیر (24 ستمبر) کو نریندر مودی پائیونگونگ، سکم میں ہوائی اڈے کا افتتاح کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے. وزیراعظم نے دعوی کیا کہ گزشتہ چار سالوں میں ان کی حکومت نے پورے ملک میں 35 ہوائی اڈے بنائے ہیں.آزادی کے بعد سے 2014 تک ملک میں صرف 65 ہوائی اڈے تھے. یہ دعوی بھی پی ایم کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر وزیراعظم نے جاری کیا تھا، لیکن بھارت کے ہوائی اڈے اتھارٹی نے کچھ اور ہی اطلاع دی. اس رپورٹ کے مطابق چار سالوں میں صرف چار نئے ہوائی اڈوں تعمیر کیے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق، 2013-14 میں ملک میں 125 ہوائی اڈے تھے. اس معاملے میں، سوال یہ ہے کہ سچ کیا ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب وزیراعظم نے حقائق اور ڈاٹا کے پرے کچھ نئی بات کہی ہے. اس سے قبل بھی مودی کے بیان موضوع بحث رہے ہیں. مثلا پلاسٹک سرجری کی ایجاد ہزاروں سال پہلے ہوئی, ملک میں 100 فیصد بجلی ہر گاؤں میں دستیاب ہوگئی ہے … نالے کی گیس سے چائے بنانا.. وغیرہ وغیرہ…