مودی حکومت کا بڑا فیصلہ ‘10 فیصد ریزرویشن ملے گا: ذرائع

نئی دہلی:7جنوری ۔(ایجنسیز)لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکزی حکومت نے بڑا داو کھیلا ہے۔ اقتصادی طور پر پسماندہ اونچی ذات کو راغب کرنے کیلئے حکومت نے ریزرویشن دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقتصادی طور سے پچھڑے اونچی ذات کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق اس ریزرویشن کا فائدہ ایسے لوگوں کو ملے گا ، جس کی سالانہ انکم آٹھ لاکھ روپے سے کم ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے اقتصادی طور سے پچھڑے اونچی ذات کے لوگوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق اس ریزرویشن کا فائدہ ایسے لوگوں کو ملے گا ، جس کی سالانہ انکم آٹھ لاکھ روپے سے کم ہے۔

مودی کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں اعلیٰ ذات کو 10 فیصد ریزرویشن دینے پر مہر لگ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق معاشی طور پر کمزور اعلیٰ ذات کو حکومت ملازمت میں ریزرویشن دینے جا رہی ہے۔

Leave a comment