ممبر اسمبلی روشن بیگ کانگریس سے معطل

بنگلورو، 18 جون (یو این آئی) کانگریس نے کرناٹک میں پارٹی کے ممبران اسمبلی آر روشن بیگ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔کرناٹک ریاستی کانگریس کی منگل کو یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر بیگ کے خلاف پارٹی مخالف سرگرمیوں کی کئی شکایات تھی اور اس سلسلے میں کل ہند کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) سے مناسب کارروائی کے لئے سفارش کی گئی تھی۔اے آئی سی سی سے منظوری ملنے کے بعد مسٹر بیگ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر بیگ نے حال ہی میں لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں پارٹی کی شکست کے لئے ریاستی قیادت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سابق وزیر اعلی سدا رميا اور ریاستی کانگریس صدر کے خلاف سخت تبصرے کئے تھے۔ انہوں نے کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال پر بھی سخت تنقید کی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔

Leave a comment