ممبرا:دیررات تحصیلدارکاچھاپہ،ایک گرفتار

تھانے:۲۴؍فروری(ظفر اللہ خان)کل دیررات ممبرامیں کلکٹریٹ کے زیرِسرپرستی تحصیلدارکی قیادت میں ممبرامنڈل ادھیکاری نے ریت مافیاپرچھاپہ مارتے ہوئے جائے واردات سے ایک جے سی بی ڈرائیوراورمسروقہ ریت کی بڑی مقدارضبط کی ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق سنیچرکی رات تقریباًساڑھے دس بجے تحصیلداراجیت پاٹل کی قیادت میں ممبرا منڈل ادھیکاری رویندر بابوکالے(۴۲)کے چھاپہ ماردستے نے کارروائی کرتے ہوئے ریتی بندرکے ساحل پراُلہاس ندی کے ڈیلٹاسے ریت چوری کررہے ریت مافیاپردبش دی ،سن گن پاتے ہی ریت مافیاکے آدمی توجائے واردات سے غائب ہوگئے،لیکن چرائی گئی چھ براس ریت کے پاس ایک جے سی بی نمبرMH-04-B-987اوراُسکے ڈرائیورسورج کمار(۲۰)ساکن:پریم نگربھیونڈی کوپکڑلیاہے جوایک ٹرک نمبرMH-05-AM-2300کوپکڑلیااورفوراًممبراپولیس کے ڈیوٹی افسرکواُس کی شکایت کردی،لہٰذاافسرنے لوازمات کے بعد منڈل ادھیکاری رویندربابوکالے کی شکایت پرسرکاری املاک کی چوری کی پاداش میں ملزم سورج کمارکوتعزیراتِ ہندکی دفعات IPC-379اورمہاراشٹرمحصول قانون ۱۹۶۶ ؁ء کی دفع48(7)کے تحت معاملہ نمبرCr.No.I-135/19درج کرتے ہوئے ملزم کوباقاعدہ گرفتارکرکے مسروقہ مال واسباب کوضبط کرلیاہے،مزیدتفتیش جاری ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading