ممبراپولیس کی حدودمیں کھرڈی میں آگ لاکھوں کی املاک خاکسترلیکن فائربرگیڈکی مستعدی سے کوئی جانی نقصان نہیں

تھانے:۲۴؍فروری(ظفر اللہ خان)گزشتہ رات ممبراسے ملحقہ کھرڈی روڈ پرفرنیچرکے ایک گودام میں بھیانک آگ لگی جس میں لاکھوں کی املاک خاکسترہوگئی،باوثوق ذرائع کے مطابق رات پونے نودس بجے بھارت کمپنی کے مقابل دیواکی جانب جانے والے کھرڈی روڈپرسکھ ساگرہوٹل کے پاس لوڈبیرنگ پربنے فرنیچرکے بندگودام و دوکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جسے فائربرگیڈکے عملے کی مستعدی کے سبب زیادہ بڑھنے کاموقع نہیں ملااورجلدہی آگ پرقابوپالیاگیا،اس آگ پرقابوپانے کیلئے مقامی رکنِ بلدیہ نے عملے کواطلاع دے کرامدادکیلئے بلوالیالہٰذاعملہ سرعت کیساتھ جائے واردات پرپہنچ گیااوربندگودام کاشٹرتوڑکرامدادی کام کاآغازکیا،ذرائع کے مطابق گودام مالک یاسمین نے کرائے دارعبدالپارس کودوکان وگودام کودے رکھّاتھاچھٹّی کے سبب کوئی بھی گودام میں نہیں تھالہٰذاگودام بندتھاجسے توڑکر فائربرگیڈکے عملے نے آگ پرقابوپالیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading