ممبئی میں ٹرین سے پھسلنے والی لڑکی جسے ساتھ کھڑے مسافروں نے بچا لیا لیکن ویڈیو وائرل

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممبئی میں چلتی ہوئی ٹرین پر سے ایک لڑکی پھسل گئی لیکن ساتھ کھڑے ہوئے مسافروں نے چابک دستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرنے سے بچا لیا۔

یو ٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ممبئی کی ایک ٹرین کے دروازے پر ساتھی مسافروں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نے کانوں میں ہیڈ فون لگائے ہوئے ہیں۔
اچانک برابر کی پٹری پر سے تیزی سے ایک ٹرین گزرتی ہے جس کی وجہ سے یہ لڑکی لڑکھڑا کر ٹرین سے پھسل جاتی ہے لیکن ساتھ کھڑے مسافروں نے پھرتی دکھاتے ہوئے اسے دبوچ لیا۔ٹرین پر واپس آنے کے بعد اس کے چہرے پر حیرانگی نظر آتی ہے جس کے بعد وہ نیچے بیٹھ گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ فون پر بات کر رہی تھی جب وہ پھسل گئی۔
یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ کب پیش آیا لیکن ٹرین پر لگا نشان یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ممبئی کی سینٹرل ریلویز میں پیش آیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading