ممبئی:25/ستمبر ۔ (ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر بھر میں واپسی کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اس لیے ریاست بھر کے مختلف اضلاع میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔اج مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی (Mumbai Heavy Rain)میں رات اٹھ بجے کے بعد سے موسلادھار بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے یہاں حالات کافی سنگین بن گئے ہیں۔

پانچ گھنٹوں تک مسلسل شدید بارش ہوتی رہی اس لیے محکمہ موسمیات نے مبئی کے لیے اج صبح ساڑھے اٹھ بجے تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور ممبئی شہر کے تمام اسکولر کالجز کو جمعرات 26 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے تمام وارڈوں کے افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ رات میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے اور صبح تک ریڈ الرٹ دیا گیا ہے اس لیے ممبئی میں کل جمعرات کو بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔شدید بارش سے لوکل ٹرین سروس کافی متاثر ہوئی ہے اور کل بھی عوام کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کارپوریشن انتظامیہ نے دی ہے۔