ممبئی سمیت مہاراشٹر کے17لوک سبھا حلقو میں پُرامن پولنگ، ریاست میں 56 فیصد اورعروس البلاد میں 52 فیصد پولنگ کاریکاڈر

ممبئی،29اپریل(ایجبسیز)ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ اور مہاراشٹر میں ممبئی کی چھ نشستوں سمیت 17حلقوںمیں شام 5بجے تک52فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی ہے جبکہ اس درمیان تشدد کی کسی واردات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔سب سے زیادہ نندوربار میں 62فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

ممبئی میں جنوبی ممبئی اور شمال وسطی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوںبھنڈی بازار، مدنپورہ ، باندرہ ،ماہم ،کرلا، اوردھاراوی ، گھاٹ کوپر ،انٹاپ ہل اور بھانڈوپ ،جیسے پسماندہ علاقوںمیں عوام میں کافی جوش وخروش نظرآیا ، ممبئی کے دومسلم راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ ایڈوکیٹ مجید میمن اور حسین دلوائی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ دیا جبکہ مسلم اراکین اسمبلی عارف نسیم خان،امین پٹیل ،وارث پٹھان وغیرہ نے اپنے اپنے حلقوںمیںحق رائے دہی کا استعمال کیا۔اس موقع پر ان لیڈروں نے کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اور اس کا ہمیں پورا پورا حق ادا کرنا چاہئیے۔نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے راجیہ سبھا رکن اور سنیئر لیڈرایڈوکیٹ مجید میمن نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران جو بے چینی اور تکالیف کا سامنا عوام اور خصوصی طورپر اقلیتوںاور دلت سماج ،پسماندہ طبقات کو کرنا پڑا ہے ،بلکہ جمہوری حقوق سے محروم رہے ، انہوں نے اس عرصہ میں خوف زدہ زندگی گزاری ہے اور مسلم نوجوانوں کو گائے اور بیف کے نام پر قتل کیا گیا،وہ اظہر من الشمس ہے۔

ان حالات میں رائے دہندگان کو ان عناصر کے خلاف ووٹ دیناچاہئیے تاکہ انہیں شکست فاش دی جاسکے۔مہاراشٹر کے قبائلی علاقہ نندوربار (ایس ٹی) حلقہ میں پانچ بجے تک سب سے زیادہ62 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ کلیان اور تھانے ضلع میں سب سے سست پولنگ ہوئی اور ان دونوں حلقوںمیں45فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔دیگر علاقوںمیں اندازے کے مطابق 55فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ،حالانکہ مہاراشٹر کے ان علاقوںمیں درجہ حرارت کی وجہ سے لوگ باہر نکلنے سے کترارہے ہیں۔

ایک جانب یہاں مسلم علاقوں میں ووٹ ڈالنے کا جوش وخروش دیکھاگیا،برقع پوش خواتین کو انتخابی مراکزپر لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھاگیاوہی گنجان مسلم آبادی والے علاقے ناگپاڑہ میں سوبرسوں سے زائد عمروالی ایک بزرگ مسلم خاتون کو ویل چیئرکے سہارے انتخابی مرکز پر اپنے جمہوری حق کواداکرتے ہوئے دیکھاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading