ملک گیر لاک ڈاون ہونے پر بھی کسانوں کا احتجاج ختم نہیں ہوگا

غازی پور: ملک میں کورونا وائرس کیسوں میں مسلسل اضافہ کے بعد دارالحکومت کے مختلف سرحدی مقامات پر گزشتہ چار ماہ سے احتجاج کر رہے سینکڑوں کسانوں کی کوششیں خطرہ میں پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تاہم ، بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے واضح کردیا ہے کہ اگر ملک بھر میں لاک ڈاؤن لاگو کردیا جائے تب بھی کسانوں کا احتجاج ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسان مرکزی حکومت کو ایک اور شاہین باغ تجربہ کا موقع فراہم نہیں کریں گے۔

Leave a comment