
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5611 نئے کیسزسامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 106750 تک پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن پہلے 4970 نئے کیسز سامنے آئے تھے
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والےلوگوں کی مجموعی تعداد 42298 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثرہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تهائی حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4083 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37136 ہو گئی ہے اور 1325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔