
وزارت صحت کی جانب سے جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کے 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں مریضوں کی تعداد 4203 پہنچ گئی ہے جبکہ 507 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں اب تک کل 2003 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 45 اموات ہوئی ہیں۔. دارالحکومت میں کل 290 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اس کے بعد گجرات میں سب سے زیادہ 1851 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 67 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں اس بیماری سے 106 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔راجستھان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1478 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے تین اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔