
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر، میرپورخاص، زاہد حسین میمن نے اجلاس میں موجود شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعے میں نیوٹریشن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر شخص کو اپنے اوپر عائد ذمے داریوں کو خوش اسلوبی سے پورا کرنا ہوگا،
ایماندارانہ سوچ اور رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے،
ہم سب اپنے رب اور ضمیرکے آگے جوابدہ ہیں،
امید کرتا ہوں ڈسٹرکٹ میں موجود تمام متعلقہ ادارے اور افراد اپنے فرائض کی انجام دہی کو منصفانہ بنائیں گے۔
پی،پی ایچ،آئی کے ڈسٹرکٹ مینیجر،قاسم ابراہیم نے میل نیوٹریشن سے وابستہ مسائل کی روک تھام کے سلسلے میں میر پور خاص میں کیے جانے والے کاموں کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ14000 سے زائد بچوں کو او،ٹی، پی سائٹس پر رجسٹرڈ کرچکے ہیں،
نیوٹریشن ا سٹیبلا ئزیشن سینٹر(این، ایس، سی) بھی خدمات کی فراہمی میں پیش،پیش ہے۔
اوٹی پی سے این ایس سی، بچوں کی بروقت منتقلی کو فری ایمبولینس سروس کے زریعے ممکن بنایا جارہا ہے۔
زاہد حسین جو ویمن ایمپاورمنٹ پاکستان کے ڈسٹرکٹ مینیجر ہیں، نے بات چیت کے دوران واضح کیا کہ میر پور کے35 فیصد(ٹارگٹڈ) انکورڈ ایریا کو چار سو آٹھ CHWs
کے زریعے کور کرلیا گیا ہے،
CHWs پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی اسکرینگ کر رہی ہیں، اوٹی پی سائٹس پر غذائی کمی کا شکار بچوں کے ریفرل کوممکن بنایا جا رہا ہے اور غذائیت کے موضوعات
پرکاؤنسلنگ اور تربیتی پروگرامزبھی بخیر وخوبی منعقد کیے جارہے۔
ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کے محمد آچر نے بتایا کہ میر پورمیں اب تک 200 گاؤں، دیہاتوں کو اوپن ڈیفیکشن فری (او،ڈی،ایف) بنا چکے ہیں،
واش فیسیلٹی کی دستیابی کے حوالے سے 200 اسکولوں کی اسسمنٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
محمد آچر کی جانب سے جنوری 2019 سے مطلوبہ بجٹ کی عدم دستیابی کے مسئلے کو بھی سامنے لایا گیا۔
سندھ رورل پارٹنر زآرگنائزیشن کی جانب سے نور احمد ناریجو کا تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایپ لائیو ا سٹاک کے امپلیمینٹگ پارٹنر کی حیثیت سے میرپور کے 335 غریب گھرانوں کو 10مرغیاں او ر 5 بکریاں تقسیم کرچکے ہیں۔
لائیو اسٹاک کی کوالٹی، فالواپ اور گھرانوں سے موصول ہونے والی تجاویز اور شکایات پر عملدرآمد چیلنجز کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔
میٹنگ میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے موجود ڈاکٹر فوزیہ شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایپ پروگرام حوصلوں، جذبوں اور ارادوں کو تقویت بخشنے کا سبب بنا ہے۔
مزید برآں فشریز،لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفئیر اور دیگر اداروں سے وابستہ شخصیات بھی گفتگوکے عمل میں شامل تھیں۔
پروگرام کے اختتام پر کاشف شمیم صدیقی نے ڈی،سی آفس کی پوری ٹیم بالخصوص ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی کوششیں سراہے جانے کے قابل ہیں ۔
یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک