معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں

*ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو ؛*

*لڑکی کی خوبصورتی*
*لڑکی کی شرافت*
*لڑکی کے کام کاج*
*لڑکی کا رہن سہن*
*لڑکی کی تعلیم*
*لڑکی کا خاندان*
*لڑکی کا جہیز*

*لڑکی کا جائیداد میں حصہ -*
*لڑکی کی پیدائش سے اسکی جوانی تک کی ھسٹری جن کی گواہی شرط*

*اور لڑکا کے لئے صرف اسکی نوکری ہونا ہی بہت ھے نہ شکل و صورت اہم نہ کردار اہم ، نہ چال چلن اہم ، نہ اسکے دوست احباب اہم*

*نہ اسکا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم*

*نہ اسکے عشق معاشقے اہم ، بس ایک نوکری اسکے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ھے*
*اور المیہ یہ ھے کہ*

*کسی کی بیٹی بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہلوا بھیجتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آ رھے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ھے*

*جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ھے کہ کیا ہوگا ؟*

*میں پسند آؤں گی یا نہیں ؟*
*پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے ؟*

*پسند آ بھی گیا تو وہ لوگ کیسے ہوں گے ؟*

*وہ لڑکا کیسا ھوگا جیسے ھزاروں سوالات*
*اور*
*اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں*

*انکو چلنے کا کہا جاتا ھے*

*جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا جاتا ھے*

*اسکے کمرے کو جاکر دیکھتے ہیں انکے گھر کھا پی کر اور واپس ایک میسج بھیج دیتے ہیں*

*معاف کرنا ہمیں لڑکی پسند نہیں* !!

*اف*
*ایسے لوگوں کو تیل کی گرم کڑھاہی میں ڈال دینا چاھئے*

*ظالمو*

*ایک نہیں 10 بار رشتہ نہ کرو*
*مگر*
*وہاں لڑکی دیکھنے کسی بہانے سے بھی جایا جا سکتا ھے*

*جب تک پسند نہ آئے رشتے کی بات نہ کیا کرو*

*وہ لڑکی ھے فرشتہ نہیں ؟ پری نہیں* ؟

*ایک سادہ سی انسان ہی ھے*

*جس کے کچھ جذبات ھیں* ۔

*کچھ خواب ھیں*

*اسکی بھی کوئی عزت نفس ھے ۔*
*خدارا اپنے چاند سے بیٹوں کے لئے پریاں ضرور ڈھونڈیں*
*مگر*

*کسی کی بہن بیٹی کو عیب لگا کر نہیں*

*کسی کی آہ لے کر نہیں*
*کسی کی بددعا لے کر نہیں ۔*

*اچھی اور غریب لڑکیوں کو اپناؤ*
*تاکہ*
*آپکے سبب کسی غریب کی زندگی ہی سنور جائے* ۔

*اللہ پاک*
*سب بہن بیٹیوں کے نصیب انکی سوچ سے زیادہ خوبصورت لکھ دے*

*آمِین.ثم آمین یا رب العاالمین…*

(سوشل میڈیا )

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading