مولانا آزادریسرچ سینٹر میں مولانا آزاد کے یوم وفات کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم وفات پر اقلیتی ترجیحات کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں رکھی گئی مولانا ابوالکلام آزاد چیئر ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے انگلش ڈپارٹمنٹ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن اور لوک سیوا ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے آرٹس اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلائے جانے والے آرٹس اینڈ سائنس کالج کے اشتراک سے معنقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاحی پروگرام گزشتہ روز مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں رکھاگیا جس میں یونیورسٹی کے کارگذار وائس چانسلر پروفیسر اشوک تیجنیکر کانکورڈیا یونیورسٹی کینڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر تھامس واگھ یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سادھنا پانڈے فیکلٹی آفس ہیومینٹی کے ڈین ڈاکٹر سنجے ساڑونکے ڈاکٹر اے جی خان ڈاکٹر آفاق خان ڈاکٹر آر راج راﺅ ڈاکٹر پی اے عطار ڈاکٹر سدھیر گوہانے اور ڈاکٹر مظہر فاروقی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ اقلیتی ترجیحات ادب اور صحافت کی سیاسی سماجی وثقافتی توجیھات پر منعقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں مولانا اازاد کے فلسفہ اور ان کے سیکولر نظریات وسیاسی تحفظات کی روشنی میں اس کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر ڈاکٹر انتخاب حمید نے روشنی ڈالی۔ انھو ںنے کہا کہ آج جو تعلمی ڈھانچہ ہمیں میسر ہے وہ آزاد ہندوستان کے اولین وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی مرہون منت ہے جنھو ںنے اپنی دور اندیشی ک ے ذریعہ یو جی سی کی بنیاد ڈالی جو سارے ہندوستان میں تعلیمی نظام چلاتی ہے اس طرح انھوں نے مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات سے حاضرین کو واقف کروایا اس طرح دیگر مہمانوں نے بھی اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں منجوشامتھا ڈاکٹر اتم امبھورے ڈاکٹر لیاقت شیخ ڈاکٹر شیخ پرویز اسلم اور مولانا آزاد ریسرچ سینٹر کے منیجر عابد علی خان اور دیگر اسٹاف ممبران نے اہم رول ادا کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading