مسلمان‘میڈیکل ویزوں کابیجا استعمال کررہے ہیں،وی ایچ پی کے عہدیدارکاالزام

نئی دہلی: وشواہندوپریشد(وی ایچ پی) کے ایک عہدیدارپرشانت ہرتالکرنے الزام عائد کیاہے کہ مسلمان ہندوستان کو نقل مکانی کرنے کیلئے میڈیکل ویزوں کا بیجااستعمال کررہے ہیں۔وی ایچ پی سنٹرل سکریٹری (انٹرنیشنل کوارڈینیشن) ہرتالکر نے احمدآبادمیں تارک وطن پاکستانی ہندو ڈاکٹرس کے رجسٹریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے آنجہانی سشما سوراج کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈھیرسارے میڈیکل ویزاجاری کرنے کی کوشش کی تھی لیکن میڈیکل ویزاکے نام پرکئی مسلمانوں نے ہندوستان کوہجرت کی۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیابعدمیں کوئی واپس ہوا۔؟ انہیں (ہندوؤں کو) یہاں آنااوررہناچاہئے۔لیکن مسلمانوں کو ہندوستان نہیں آناچاہئے۔

ہرتالکرنے الزام لگایاکہ حکومت ہندنے گذشتہ دوسال کے دوران ویزاقواعد میں نرمی کی ہے لیکن بدبختانہ طورپر کئی مسلمانوں نے ہندوستان کوہجرت کی۔اب ہندوستان کیاکرے گا۔حکومت کیاکرے گی۔؟ انہیں (مسلمانوں) نے کہاتھاکہ وہاں (پاکستان) میں کوئی طبی سہولتیں دستیاب نہیں۔ میں وہاں گیا اوروہاں کے ہاسپٹلس کامعائنہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading