مسعود اظہر کے بھتیجے سمیت 2 جنگجو ہلاک،

سری نگر۔31اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ کے ترال میں منگل کی شام مارے گئے دو جنگجو¶ں کی شناخت جیش محمد کے شوکت احمد خان ساکنہ ہنڈورہ ترال اور پاکستانی شہری عثمان کے طور پر ظاہر کرلی ہے ۔ پولیس کے مطابق مسلح تصادم کے مقام سے ایم 4 اور اے کے 47 رائفلوں کے علاوہ دیگر اسلحہ و گولہ بارود اور ممنوعہ چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جیش محمد کے جنگجو¶ں کا یہ گروپ سیکورٹی فورسز کے کیمپوں پر حالیہ وقت میں دُور سے کئے جانے والے سلسلہ وار حملوں میں ملوث تھا۔ترال کے شاہ پورہ چھانکتار میں منگل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجو¶ں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، جو2 جنگجو¶ں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔ مسلح تصادم میں مارے گئے دو جنگجو¶ں میں پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا محمد عثمان بھی شامل ہے ۔ مسعود اظہر کے بھتیجے کی ہلاکت کی تصدیق خود جیش محمد کے ترجمان نے کی ہے ۔ جیش محمد ترجمان نے مقامی میڈیا کے مطابق مسلح تصادم میں محمد عثمان اور جیش محمد کے ایک اور جنگجو کی شناخت ازخود کی ہے ۔ محمد عثمان کشمیر میں مارا جانے والا مسعود اظہر کا دوسرا بھتیجا ہے ۔

Leave a comment