ناندیڑ: 13اپریل. موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ایک سماجی تنظیم ہے جو گزشتہ پندرہ سالوں سے سماج کے درمیان رہ کر کئی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی چلی آرہی ہے۔ گزشتہ 15سالوں سے دیگر مسائل کے ساتھ راشن کا بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ جس پر MPJ اپنی نمائندگی کرتی آرہی ہے۔ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کی وجہہ سے ہمارا ملک ہی نہیں بلکہ پوری دُنیا پریشان ہے اور اس کو روکنے کے لیے ہمارے ملک کی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا ہے۔ اس اچانک لاک ڈاﺅن کی وجہہ سے روزمرہ کا کاروبار کرنے والے اور روز مزدوری کرنے والے لوگ مکمل طور پر بے روزگار ہوگئے ہیں اور اُن کے پاس روزگار کا کوئی اور موقع دستیاب نہیں ہے۔
ایسے حالات میں مہاراشٹر حکومت نے فیصلہ لیا تھا کہ لوگوں کو تین مہینے کا راشن دیا جائے گا۔ لیکن ٹیکنیکل پرابلم کی وجہہ سے یہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا۔ اس فیصلے کو بدل کر 31 مارچ 2020ءکو مہاراشٹر حکومت نے دوسری مرتبہ یہ فیصلہ لیا کہ ایک مہینے کا راشن دیا جائے گا۔ یہ ایک مہینے کا راشن بھی ان کو ہی دیا جائے گا جن کے پاس پردھانیہ کسٹم راشن کارڈ، انت ادیے اور RC نمبر بھی ہے۔ انت ادیے والے کو 35 کلو اناج ملے گا اور پردھانیہ کسٹم راشن کارڈ والوں کو ہر شخص کے حساب سے 5 کلو اناج 3 روپئے کلو سے اور 2 روپئے کلو کے حساب سے گیہوں ملے گا۔ لیکن مرکزی حکومت مفت چاول دینے کا اعلان کیا ہے۔
ہر شخص کے حساب سے 5 کلو چاول ملے گا۔ یہ ان کے لیے ہے جو راشن کارڈ ہولڈر ہے، جن کو تین مہینے تک ملے گا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر حکومت کا ایک اور فیصلہ یہ ہے کہ مہاراشٹر کے 14اضلاع بشمول ناندیڑ کسانوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا گیا ہے کہ انہیں اناج ملے گا بشرطیکہ ان کی انکم 59000 سے 100000 کے درمیان ہو۔ مہاراشٹر حکومت کی طرف سے 7اپریل کے G.R کے مطابق ان لوگوں کو ایک مئی سے راشن ملے گا، جن کے پاس کیسری راشن کارڈ ہے۔ چاہے پھر انہوں نے ابھی تک اناج اٹھایا ہی نہیں یا پھر اُن کا R.Cنمبر ابھی تک نہیں آیا۔ اس کے علاوہ جن لوگوں کا N.P.H ہوا ہے ان کو بھی راشن ملے گا لیکن ان کی انکم 59000 سے 100000 کے درمیان ہو۔ اس کے علاوہ جو لوگ لاک ڈاﺅن کی وجہہ سے پھنسے ہوئے ہیں یا کھانا پکاکر کھا نہیں سکتے اُن لوگوں کے لیے شیوتھالی ( پانچ روپئے میں کھانے) کا انتظام کیا گیا ہے جو ناندیڑ میں پانچ مقامات پر ہیں جن میں ریلوے اسٹیشن، روی راج نگر، شیام نگر، بس اسٹانڈ اور فیمس بھوجنالیہ دیگلور ناکہ شامل ہیں۔ جو لوگ کھانا بناکر کھا نہیں سکتے یا لاک ڈاﺅن کی وجہہ سے پھنسے ہوئے ہیں وہ حکومت کے اس پانچ روپئے میں پیٹ بھر کھانا ( شیوتھالی) سے ان مقامات پر استفادہ اُٹھائیں۔ اسکے علاوہ جن لوگوں کو راشن نہیں مل رہا ہے یا کم مل رہا ہے وہ ان نمبرات 9923631174,8432888300,9370120105,7758862972 پر MPJکے ذمہ داران سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔