ناندیڑ:22جنوری ( ورق تازہ نیوز)مدکھیڑ تعلقہ میں ایک کمسن لڑکی کی عصمت دری وقتل کرنے والے دوسرے قاتل کی کل گرفتاری کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سی وی۔ مراٹھے نے ملزم کو 9 دن یعنی 31 جنوری 2024 تک پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔ کیس کا پہلا ملزم 31 جنوری تک پولیس کی حراست میں ہے۔15 جنوری کو مدکھیڑ۔ عمری روڈ پر 6 سالہ کمسن بچی کی لاش ملی۔
پولیس چیف سری کرشنا کوکاٹے اور ان کے کئی ساتھی افسران اور پولیس اہلکار دن رات کام کر تے رہے اور حالات پر قابو پانے کے لیے 20 جنوری کو نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی و قتل میں ملوث پہلے مجرم دشرتھ عرف دھونڈیبا پھولاجی پنچال (23) کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے اسے 12 دن یعنی 31 جنوری 2024 تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔
پولیس حراست کے دوران پولیس کو ملی اطلاع کے مطابق دشرتھ عرف دھونڈیبا پنچال کا دوست مادھو عرف مالیا دلیپ شندے (23) بھی نابالغ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث ہے۔ چنانچہ اسے 21 جنوری کی رات گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سشیل کمار نائک، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت پوار اور ان کے ساتھی پولیس ملازمین نے آج عدالت میں پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ ایم۔ اے۔ بتولہ (ڈانگے) نے پیروی کی ۔ڈسٹرکٹ اٹارنی ایسوسی ایشن نے قرار دادمنظور کی کہ کوئی بھی وکیل ان ملزمان کا وکیل نامہ نہیںلے گا۔ حکومتی فریق کے دلائل سننے کے بعد جج سی۔ وی مراٹھے نے مادھو عرف مالیا کو 31 جنوری تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔