مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ اردھاپور میں ایک نابینا تین بینا طلباء کرام بنے حافظ قرآن
اردھا پور ( شیخ زبیر ) مدینہ نگر اردھاپور میں "مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتومؓ کا عظیم الشان اجلاس بعنوان تکمیل حفظ قرآن ودستاربندی حفاظ عظام "
مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی و مہتمم ادارہ ہذا کے زیر سرپرستی اور مولانا مظہر الحق کامل قاسمی صاحب بانی و مہتمم دارالعلوم حمایت نگر کے زیر صدارت منعقد ہوا
جلسہ میں قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ہذاکے طلباء نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جلسہ میں اس سال تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے چار خوش نصیب طلباء( جس میں ایک نابینا طالب علم بھی ہے) نے حاظرین مجلس کے روبرو اپنا آخری سبق ودعا ختم القران سناکر اپنے آپ کو زمرہ حفاظ میں شامل کرانے کی سعادت حاصل کی جس کے بعد مہمان علماء کے دست مبارک سے ان حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد وانعامات سےنوازا گیا جلسہ میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی بانی وناظم ادارہ معہد ابو الحسن،ناندیڑ مولانا عبدالحمید خان صاحب سابق صدر المدرسین دارالعلوم ناندیڑ،
حافظ وقاری محمد اسعد صمدی صاحب بانی و ناظم مدرسہ تجوید القران ناندیڑ،
مولانا محمد عثمان فیصل قاسمی صاحب صدر جمیعت علماء ضلع ناندیڑ، مفتی سید شفیع الدین صاحب قاسمی بانی و ناظم جامعہ اشاعت الاسلام وائی بازار،جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب صدر مجلس احرار اسلام ناندیڑ،مولانا عبدالرحمن صاحب،مولانا محمد اسماعیل صاحب قاسمی،مولانا محمد صدیق صاحب ندوی، حافظ خلیل احمد صاحب ودیگر علماءوائمہ کرام اردھاپور دانشوران قوم وملت وعوام الناس اور محبین مدرسہ کثیر تعداد میں شریک رہے
حضرات علماء کرام کے اصلاحی تربیتی وپرمغز بیانات کے بعد مولاناعبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ہذا نے مہمان علمائے کرام اور حاضرین جلسہ کا استقبال کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا بالخصوص معاونین محبین واساتذہ مدرسہ کابھی شکریہ ادا کیا اجلاس کی نظامت مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی و مولانا محمد زبیر صاحب محمدی نے بحسن خوبی انجام دی جلسہ کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران صاحب، حافظ محمدیوسف صاحب، مولانا شیخ مصطفی صاحب، مدرسہ ہذا کے اساتذہ نوجوانانِ مدینہ نگر ائمہ کرام اردھاپور ودیگر نے اہم رول ادا کیا مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم ادارہ ہذا کے دعا پر اجلاس ختم ہوا
