مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ وانعام ی جلسہ کا کامیاب انعقاد

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ وانعامی جلسہ کا کامیاب انعقاد

اردھاپور ( شیخ زبیر ) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ وانعامی جلسہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی صدارت میں مدرسہ ہذا میں منعقد ہوا
تلاوت قران و نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ہذا کے طلبہ کرام نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اسکے بعد حافظ محمد یوسف صاحب اشاعتی اردھاپور نے حافظ قران کی فضیلت پر مفصل خطاب فرمایا بعدہ مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے قران کی فضیلت واہمیت پر مختصر پُر مغز خطاب فرمایا اور آے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کر کے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی تمام معاونین محبین مخیرین کا بھی شکریہ ادا کیا بعدہ صدرِاجلاس وحاضرین کے روبرو تکمیل حفظِ قران والے طلبا نے اپنے آخری سبق سناکر حافظِ قران کی سعادت حاصل کی اس کے بعد اردھاپور واطراف کے علماء کرام وائمہ عظام کا استقبال کیا گیا اورمدرسہ ھذا کے اساتذہ واسٹاف کو بیاگ،ایک جوڑی لباس،رومال بطور ہدیہ پیش کیاگیا اس کے بعد مسابقہ(انجمن اصلاح الکلام) کے چار فروعات نعت،تقریر،خطبات،اذان، میں درجہ اول،دوم،سوم سے کامیاب ہونے والے طلباء کو بطور انعام ایک قران،بیاگ،ایوارڈ،میڈل دیاگیا صدرِاجلاس حضرت مولانا عبدالوہاب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کے صدارتی خطاب ودعا پر اجلاس ختم ہوا اس اجلاس میں ائمہ کرام اردھاپور،اساتذہ،طلباء اور طلباء کے سرپرست مرد وخواتین کےعلاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس شریک تھے
اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران صاحب، حافظ محمد یوسف صاحب وجمیع اساتذہ کرام نے اہم رول ادا کیا اس اجلاس کی نظامت مولانا محمد زبیر صاحب نے بحسنِ خوبی انجام دی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading