محض 995 روپے میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ حاصل کرنے کا موقع

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی مشترکہ فضائی کمپنی وستارا نے آپریشن کے پانچ سال مکمل ہونے کے موقع پر 48 گھنٹے کی سیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت کرایہ 995 روپے سے شروع ہے۔

ایئر لائن نے بتایا کہ اس سیل کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو چکی ہے جو جمعہ آدھی رات تک جاری رہے گی۔ اس میں 25 جنوری سے 30 ستمبر تک کے سفر کے ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔ اندروں ملک فضائی راستوں پر تمام ٹیکس اور چارج سمیت اکنامی کلاس کا کرایہ 995 روپے ، پریمیم اکنامی کلاس کرایہ 1995 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 5555 روپے سے شروع ہے۔

ین الاقوامی فضائی راستوں پر اکنامی کلاس کا کرایہ 14،55 روپے، پریمیم اکنامی کا19995 روپے اور بزنس کا 35555 روپے سے شروع ہے۔ اندون ملک فضائی راستوں پر سب سے کم 995 روپے کرایہ ڈبروگڑھ اور باگڈوگرہ کے درمیان ہے۔ بین الاقوامی مقامات میں سب سے کم کرایہ 14555 روپے دہلی سے بینکاک اور ممبئی سے کولمبو روٹ پر ہوگا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading