متھرا میں بی جے پی اور آر ایس ایس ورکرس کی پولیس سے جھڑپ

کمبھ علاقہ میں پولیس کے غلط رویہ پر احتجاج، خاطیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

متھرا : کمبھ علاقہ میں راشٹرا سیوم سیوک سنگھ اور بی جے پی ورکرز نے پولیس ملازمین پر حملہ کرتے ہوئے انہیں بری طرح زدوکوب کیا ۔ آر ایس ایس کے ایک رکن نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کمبھ میں موجود آر ایس ایس کے ایک پرچارک کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس شکایت کے بعد آر ایس ایس اور بی جے پی کے کئی ورکرس یہاں پہنچ گئے اور عوام کے ہجوم میں ہی پولیس ملازمین کو زدوکود کیا گیا ۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔بی جے پی اور آر ایس ایس ورکرس کی پولیس ملازمین کے ساتھ جھڑپ کی تصاویر وائرل ہوتے ہی مقامی قائدین نے بھی اس واقعہ خلاف احتجاج کیا ہے ۔ بعض پولیس ملازمین نے مبینہ طور پر آر ایس ایس کے ضلع پرچارک منوج کمار کے ساتھ غلط برتاؤ کیا اور انہیں جھڑکیاں بھی دیں جب کہ وہ برنداون کے کمبھ علاقہ میں جمنا ندی میں ڈبکی لگارہے تھے ۔ جب وہ یہاں پر لگائی گئی ریلنگ سے آگے نکل گئے تو پولیس ملازمین نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ اس ریلنگ سے آگے نہ جائیں ۔ اس پر آر ایس ایس ورکرز نے پولیس ملازمین کے ساتھ بحث کی اور دونوں جانب جھڑپ ہوئیں ۔ آر ایس ایس ورکرس کا الزام ہے کہ پولیس ملازمین نے انہیں مارا پیٹا ہے ۔ اس کے فوری بعد آر ایس ایس اور بی جے پی کے مزید ورکرز وہاں پہنچ گئے اور کوتوالی میں جمع ہوکر پولیس کے خلاف نعرے لگانے لگے ۔ ضلع مجسٹریٹ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور دیگر پولیس عہدیدار مقام پر فوری پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ بی جے پی کے میٹرو پولیٹن صدر ونود اگروال نے یونائٹیڈ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کردی اور پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کردیا ۔ منوج کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ چار ملازمین پولیس پر حملہ لئے ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف وشوا ہندو پریشد کے ورکرس بچوسنگھ خاطی پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ کمبھ علاقہ میں کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی اور عوام کے درمیان پولیس کو پیٹتا ہوا دیکھ کر ویڈیو وائرل کردی ۔

Leave a comment