ناندیڑ: 15مئی (ورق تازہ نیوز)وزارت ریلوے کے ریلوے بورڈ نے ماہ ستمبر2022 سے سچکھنڈ ایکسپریس کے روٹ میںتبدیلی کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ ٹرین نمبر12715/12716 حضور صاحب ناندیڑ۔امرتسر ۔ حضورصاحب ناندیڑ سچکھنڈایکسپریس امبالہ ‘چندی گڑھ ‘ لدھیانہ روٹ سے چلنے کے بجائے امبالہ۔راج پورا ۔ لدھیانہ روٹ سے چلے گی۔
ٹرین نمبر12715 حضورصاحب ناندیڑ تا امرتسر 2 ستمبراور ٹرین نمبر12716 امرتسر حضور صاحب ناندیڑ 3ستمبر سے نئے روٹ سے چلے گی ۔ ٹرین نمبر12715 حضور صاحب ناندیڑ ۔امرتسر صبح ساڑھے نوبجے چلے گی ۔ اس طرح کی اطلاع ناندیڑ ریلوے ڈویژن کے دفتر اطلاعات نے دی ہے۔