ناندیڑ: 15مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں جرائم میںاضافہ کے مدنظر پولس کمشنریٹ آفس کے قیام کےلئے بہت جلد تجویز ریاستی کابینی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ 14مئی کوناندیڑ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مہاراشٹر کے وزیرداخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ کافی دنوں سے ناندیڑ میں پولس کمشنریٹ کے قیام کامطالبہ کیاجارہا ہے ۔
ناندیڑضلع میں اس وقت جملہ 36 پولس اسٹیشن ہیں ۔ جبکہ ناندیڑ شہرمیں12 پولس اسٹیشن ہیں۔ ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولس دفتر پراتنے زیادہ پولس اسٹیشنوں کابوجھ ہے۔اس لئے پولس کمشنریٹ آفس کاقیام ضروری ہوگیاہے ۔ دلیپ ولسے پاٹل نے کہاکہ ناندیڑ میں سنجے بیانی کاقتل ہوا ہے پولس تفتیش کررہی ہے ۔ میں نے آج بیانی کے افراد خاندان سے ملاقات کرکے ان کی بات سنی۔