ناندیڑ:کوٹھا میں کھیت کے اکھاڑے پرڈاکوﺅں کاحملہ ‘ایک نوجوان شدیدزخمی

ناندیڑ: 15مئی (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ میں ایک شخص پرجان لیوا حملہ کیا گیا اور اس سے سونے کی چین اور 11000 روپے نقد چھین لیے گئے۔ ناندیڑدیہی پولس اسٹیشن حدود کے کوٹھا پل کے قریب سکھرام کالے کے اکھاڑے پرآج اتوار کوشام کے وقت چوروں نے ڈکیتی کی واردات انجام دی۔

اس اکھاڑے پرموجود ارباجی کالے پر تلوار سے وار کیاگیا جس کی وجہہ سے ارباجی کو اسپتال میںداخل کیاگیا جہاں پر انھیں 14ٹانکے لگے ہیں۔تادم تحریر مقدمہ درج کرنے کی کارروائی مکمل نہیں ہوسکی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading