لوک سبھا انتخابات : مارچ کے پہلے ہفتے میں تواریخ کا اعلان متوقع

نئی دہلی 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کی تواریخ کا توقع ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مزید کہاکہ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 3 جون کو ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن فی الحال پولنگ کے انعقاد کے لئے مہینوں اور مرحلوں کی تعداد کے بارے میں فیصلہ سازی کے عمل میں مصروف ہے۔ مرحلوں کا تعین سکیورٹی فورسیس کی دستیابی اور دیگر ضروریات کی تکمیل پر منحصر ہے۔ توقع ہے کہ آندھراپردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم اسمبلیوں کے انتخابات میں لوک سبھا کے ساتھ ہی منعقد ہوں گے۔ نومبر میں تحلیل شدہ جموں و کشمیر اسمبلی کے لئے اندرون چھ ماہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading