لتا منگیشکر دواخانہ میں شریک، وزیر اعلی اوھوٹھاکرے نے دواخانہ پہنچ کر عیادت کی۔

لتا منگیشکر دواخانہ میں شریک، وزیر اعلی اوھوٹھاکرے نے دواخانہ پہنچ کر عیادت کی۔

ممبئی: مشہور و معروف بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں جمعہ کے دن بریچ کینڈی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے نئے وزیر اعلی ادوھوٹھاکرے آج ان کی عیادت کے لئے دواخانہ پہنچے۔ ٹھاکرے نے ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ 90سالہ گلوکارہ لتا منگیشکر کو بریچ کینڈی ہاسپٹل کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کچھ دن قبل بھی سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر بھی دواخانہ رجوع ہوئی تھی۔ لتامنگیشکر پچھلے تقریبا 70سالوں سے مختلف زبانوں میں گانے گاتے آرہی ہیں۔ انہیں 2001ء میں باوقار ایوارڈ بھارت رتنا بھی نوازا گیا تھا۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading