اٹاوہ:13اپریل(یواین آئی) مہلک عالمی وباکورونا وائرس کے خطرات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر کے طور پر نافذ کئے گئے ملک گیر لاک ڈاؤن کے کی وجہ سے اترپریش کے ضلع اٹاوہ تقریبا 500 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے محروم رہ گئے۔اور انہوں نے اپنی شادی کی تواریخ میں توسیع کردی۔اپریل اور مئی میں سب سے زیادہ شادیاں ہوتی ہیں۔لوگوں نے شادیوں کے لئے کافی پہلے سے ہی شادی ہال سے لیکر دیگر ضروری اشیاء کی بکنگ کرادی تھی۔ لیکن کورونا وائرس نےلوگوں کے سامنے خطرناک حالات پیدا کردئیے۔
ضلع میں 192 گیسٹ ہاوسوں میں 14اپریل سے لے کر دو مئی تک الگ الگ تاریخوں میں شایوں کی بکنگ تھی۔ لیکن اب یہ سبھی بکنگ لوگوں نے اپنی مرضی سے منسوخ کرادئیے ہیں۔اٹاوہ گیسٹ ہاوس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری برج موہن مشرا کے مطابق اپریل اور مئی میں سب سے زیادہ شادیاں تھیں۔ ضلع میں192 گیسٹ ہاوس رجسٹرڈ ہیں۔ اپریل میں 14،16،25،اور 28 میں سب سے زیادہ بکنگ تھیں۔وہیں ایک اور دو مئی کو بھی ایسی تاریخیں ہیں جس میں زیادہ تر سبھی گیسٹ ہاوس بک تھے۔
لوگوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادیاں اپنے مرضی سے ملتوی کردی ہیں۔گیسٹ ہاوس مالک راجو شکلا کے مطابق 27اپریل کو ہونےو الی بیٹی کی شادی کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ وہیں کاروباری راج کمار سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی 21 کو لگن کی تقریب تھی اور 26 کو شادی لیکن اب سے بڑھا کر 30 جون کردیا گیا ہے۔