لاتور کے تین بڑے ہاسپٹلس پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا اچانک چھاپہ

images (24)
alpha-superspeciality-hospital-latur-general-physician-doctors-wx0y1
لاتور(محمدمسلم کبیر) لاتور شہر کے تین معروف پرائیویٹ ہاسپٹلس پر بیک وقت شعبہ انکم ٹیکس کے تین یونٹس نے چھاپے مارکرضلع لاتورکے شعبہ میڈیکل میں کھلبلی مچادی ہے.رات دیرتک انکم ٹیکس کے افسران ان ہاسپٹلس میں ڈیرا جمائے ہوئے ھے.
لاتور شہر کے”شواس””گوجمگنڈے” اور الفا نامی ان ہاسپٹلس پر شعبہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے مارے گئے.ابتدائی اندازے کے مطابق ان اسپتالوں کے نام پر بنکوں میں جاری لین دین کے معاملات کے مدنظر یہ کاروائی کی جارہی ہے. یہ تینوں اسپتال شہر لاتور کے اہم مقامات پر واقع ہیں. آج دن بھر انکم ٹیکس افسران نے ان اسپتالوں میں اہم دستاویزات اور کاغذات کی چھان بین کرتے نظر آئے.اس تحقیقات کی جانب ضلع کے تمام طبی شعبے کی نظریں جمی ہوئی ہیں. چھان بین کے دوران ان افسران نے کسی قسم کی اطلاع دینے سے انکار کیا.”شواس ہاسپٹل” ماہر امراض اطفال ڈاکٹر وردھمان اودگیرکر کا ہے جس میں ڈاکٹر چاروشیلا اودگیرکر,ڈاکٹرسندیپان سابدے,ڈاکٹر کرانتی سابدےسے تحقیقات کئے جارہے ہیں.” گوجمگنڈے ہاسپٹل "امراض اطفال کے علاوہ ہڈیوں اور امراض چشم کے علاج کا مرکز کہلاتا ہے یہاں انکم ٹیکس افسران ڈاکٹر ڈکٹر دتا پربھاکر گوجمگنڈے,ڈاکٹر شلپا دتا گوجمگنڈے, اور کرن پربھاکر گوجمگنڈے کی تحقیقات کی گئیں.”الفا ہاسپٹل”جہاں شوگر اور امراض قلب کا علاج کیا جاتا ہے اس ہاسپٹل کے ڈاکٹر دنیش ورما, ڈاکٹر سنجئے منڈکر, ڈاکٹر سورج دھوت, ڈاکٹر برجموہن جھنور, ڈاکٹر سی رگھو,  ڈاکٹر دھیرج ہیڈا, ڈاکٹر گوئند ورما, اور ڈاکٹر ونود چندے کی تحقیقات کی گئیں.ان تحقیقات کے دوران فائلس و دستاویزات کے ساتھ کمپیوٹرس میں موجودمعلومات کو بھی دیکھاجارہا تھا. اس دوران ان تینوں ہاسپٹلس میں مریضوں کی تشخیص بھی بند کی گئی تھی جس کئی مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا. باوثوق اطلاع کے مطابق ان تینوں اسپتالوں کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی انکم ٹیکس افسران اچانک چھاپے مار کر تحقیقات کررہے ہیں. ایک ہی دن بیک وقت انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اورنگ آباد کی تین ٹیموں کے چھاپہ ماری سے طبی شعبے میں کافی ہلچل مچ گئی ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading