لاتور(محمدمسلم کبیر) حکومت نے قوانین حقوق معذورین 1995 کے تحت مقامی خود اختیاری اداروں کو ان کے بجٹ میں سے معذورین پر 3 فیصدی رقم مختص کرنے کا لزوم کیا ہے. اس لحاظ سے لاتور میونسپل کارپوریشن نے اپنے سالانہ بجٹ سے ایک کروڑ 22 لاکھ 79 ہزار773 روپئے مختص کئے ہیں. جس سے معذورین کے لئے انفرادی و اجتماعی خود کفالت کے اسکیمات عمل میں لائے جائیں گے. سن 2018 سے اس مد پر 5 فیصدی رقم خرچ کرنا لازمی کیا گیا ہے تاہم لاتور میونسپل کارپوریشن اس جانب غیر سنجیدہ تھی.پرہار اپنگ کرانتی آندولن سنگھٹنا کی جانب سے 25/ اکتوبر کو ایم ایل اے بچو کڑو کی قیادت میں میونسپل کمشنر کو گھیرکر احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.اس اعلان کے بعد کارپوریشن کے کمشنر نے معذورین کی فلاح و بہبودی کی خاطر 5 فیصد رقم خرچ کرنے کی منظوری دیدی.معذور طلباء کو خودکفیل بنانے اور اپنے معذوریت کو بھلانے کے لئے انھیں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپس دینے کا ایجنڈہ کارپوریشن نے بنایا ہے.جس میں جماعت اول تاچہارم 100/روپئے ماہانہ,پنجم تا ہفتم 150/روپئے ماہانہ,ہشتم تا دہم 200/ روپئے ماہانہ, گیارھویں تا 12ویں کے لئے250/ روپئے ماہانہ اور اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کوماہانہ 300/روپئے ادا کئے جائیں گے.
میونسپل کارپوریشن لاتور کی جانب سے معلنہ اس اسکالرشپ کے حصول کےلئے معذوروں ان کے کم از کم 40 فیصدی معذور ہونے کا سرٹیفکیٹ, معذور لاتور کارپوریشن کے حدود کا شہری ہو،شہریت کا داخلہ,راشن کارڈ کی نقل,آدھار کارڈ،تحصیلدار کا انکم سرٹیفکیٹ,الیکشن شناختی کارڈ, اسکول کا بونافائیڈکارڈ،کا لزوم کیا گیا ہے.تمام مستحقین کی درخواستوں کے فوری بعد اسکالرشپس جاری کرنے کا اعلان کارپوریشن کے انتظامیہ نے کیا ہے.
***********************************
معذور ذہین و امتیازی کامیابی حاصل کرنے والےطلباء کو تہنیت ….
ایس ایس سی/ایچ ایس سی بورڈ امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے معذور ذہین طلباء کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اول، دوم اور سوم مقام پانے والے طلباء کو بالترتیب 10ہزار,8ہزار، 5 ہزار روپئے نقد اور سرٹیفکیٹ دیا جائیگا.اسی طرح ان طلباء کو ان کےلئے معاون اشیاء مہیا کرائے جائیں گے.