قدیم عبرانی سونے کی کتاب فروخت کرنے کی کوشش ، پانچ افراد گرفتار

تیونس ۔ تیونس میں عدالتی پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے عبرانی کی ایک قدیم تاریخی کتاب ملی ہے۔سرکاری خبر ایجنسی ٹاپ کے مطابق پانچوں افراد کو ملک کے دارالحکومت تیونس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملنے والی تاریخی کتاب چمڑے کی ہے اور اس کے 17 صفحات ہیں۔ کتاب عبرانی میں سونا کا استعمال کرکے لکھی گئی ہے۔تیونس کے وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد اس تاریخی کتاب کو ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ملزمان سے قبضے سے ایک تلوار بھی ملی ہے جس پر عربی زبان کی عبارت جلی حروف میں لکھی ہوئی ہے۔

Leave a comment