ناندیڑ:15جنوری(ورق تازہ نیوز)
ونچت بہوجن اگھاڑی کے لیڈران کے خلاف فیس بُک پر ماہور کے نوجوان ولبھ وجئے راو آملے نے قابل اعتراض پوسٹ تحریر کیا اس معاملے میں شیواجی دیوی داس جوگدنڈ نے سندکھیڑ پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے. معاملے میں پولس نے کل رات دیر گئے مقدمہ درج کردیا ہے ۔
پولس نے پسماندہ ذات وجماعت انسداد تشدد ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کامطالبہ بھاریپ بہوجن مہاسنگھ نے کیا ہے ۔
ماہورتعلقہ جنرل سیکریٹری دادا راو گائیکواڑ و وائی سرکل چیف سشیل رنویر ‘گجانن کیلکر و دیگر پولس اسٹیشن میں موجود تھے ۔ پیرکودوپہر تین بجے ماہور کے ولبھ نے دلت قائد پرکاش امبیڈکر اور ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ و سپریمو جناب اسد الدین اویسی کے خلاف فیس بک اکاونٹ پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالی جس میں دونوں لیڈران کے تعلق سے انتہائی نازیباالفاظ کا استعمال کیاگیاتھا ۔ولبھ نے جان بوجھ کر اس طرح کی پوسٹ ڈالی ہے ۔ایسا الزام شکایت میں عائد کیاگیاہے۔ اس پوسٹ سے دو فرقوں میں تناو¿ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سندکھیڑ پولس نے کل رات دیر گئے ولبھ کے خلاف دفعہ 294(A)‘67(A) کے تحت مقدمہ کااندراج کیا ہے۔جبکہ دلت ورکرس نے ولبھ کے خلاف ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے.