فوج کی پیلٹ گن سے کشمیری نوجوان کی موت

سری نگر۔4ستمبر۔(ایجنسیز) مظاہرہ کے دوران پچھلے ماہ پیلٹ گن سے زخمی ہوئے کشمیری نوجوان نے بدھ کی صبح کو دم توڑ دیا۔ وادی میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد کسی عام شہری کی یہ پہلی موت ہے۔ اس کے بعد افسران نے پرانے سری نگر میں ایک بار پھر سے پابندی لگا دی۔اسرار احمد خان نامی یہ شخص سورا میں چھ اگست کو ہوئے مظاہرہ میں پیلٹ گن سے زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے اس کی آنکھوں پر چوٹیں آئی تھیں۔

افسران نے بتایا کہ خان کو سورا کے ’ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز‘ میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اس کی بدھ کو علی الصبح موت ہو گئی۔ پولیس کے ایک اعلیٰ آفیسر نے کہا ’ اسے کوئی گولی نہیں لگی تھی‘۔پچھلے دنوں انڈین ایکسپریس نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وادی میں پیلٹ گن سے 80 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ 14 اگست کو پولیس نے بتایا تھا کہ مظاہرہ کے دوران کئی لوگوں کو پیلٹ گن سے چوٹیں آئی تھیں۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل منیر خان نے کہا تھا کہ وادی میں قانون وانتظام کی صورت حال قابو میں ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading