مظفرپور۔3 جنوری ۔بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی فلم "دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر "پر تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس پہر میں تازہ معاملہ یہ ہے کہ فلم کو لیکر مظفرپور سی جے ایم کورٹ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت درج کرانے والے سدھیراوجھا نے الزام لگایا ہے کہ اس فلم کے ذریعے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دوسرے بڑے لیڈران کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں سدھیر اوجھا نے فلم کی کاسٹ انوپم کھیر ، اکشے کھنہ کے علاوہ فلم ساز اور ڈائریکٹروں سمیت 14 لوگوں پر کیس درج کرایاہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جنوری کو ہوگی۔ یہ فلم 11 جنوری کو رلیز ہونےجارہی ہے۔ سدھیراوجھاکا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت سونیا گاندھی، راہل گاندھی۔ سشما سوراج، اٹل بہاری واجپئی، لالو پرساد یادو اور مایاوتی کی توہین کی گئی ہے۔ یہ فلم ٹریلر آنے کے بعد سے ہی تنازعے میں چھائی ہوئی ہے۔ پہلے جہاں فلم میں فنکاروں کے لک کی تعریف کی جارہی تھی۔ وہیں ٹریلر کے بعد ایک الگ ہی ماحول بن گیا ہے۔ اس فلم کے کنٹینٹ پر مہاراشٹر یوتھ کانگریس بھی سوال کھڑے کر چکی ہے