بلند شہر:3 جنوری ۔یہاں کے سیانا میں 3 دسمبر کو بھڑکے تشدد اور انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل معاملے کے اہم ملزم یوگیش راج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہنگامے کے بعد سے ہی پولیس ملزم یوگیش راج کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کر رہی تھی۔ یوگیش راج بجرنگ دل کا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرہے۔ یوگیش کو انسپیکٹر سبودھ کمار کے قتل و ہنگامےکا ماسٹرمائنڈ بتایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیڈران کے ساتھ کے بعدیوگیش کی گرفتاری کل دیر رات ہو پائی ہے۔ آئی جی میرٹھ زون رام کمارجمعرات کو دوپہر اس معاملے پر پریس کانفرنس کر سکتے ہیں.