فرانس میں 8تارکین وطن کنٹینرسے برآمد

پیرس،28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی بندرگاہ سے 8افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سے بر آمد کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان افغانیوں کو فرانس کی کیلیس بندرگاہ کے راستہ لندن اسمگل کیا جاناتھا مگر لندن میں 39 تارکین وطن کی ہلاکت کے باعث سخت چیکنگ پر 4 بچوں سمیت 8 افغانیوں کو برآمد کرکے فوراً ہاسپٹل میں داخل کرایاگیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق بندرگاہ پر ایک ٹرک میں 4 بچوں سمیت 8 تارکین وطن ہلکے ہائپوتھرمیا میں پائے گئے تھے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق ، اس سلسلہ میں رومانیہ کے دو ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس وقت ٹرک کا درجہ حرارت 7c تھا اور اگر یہ افغانی دوران چیکنگ نہ پکڑے جاتے تو ان کی جان کو خطرہ تھا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ سے آنے والی ٹرالر کے کنٹینر سے 39 تارکین وطن کی نعشیں ملی تھیں۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading