فحش موبائیل کلپ کے ذریعہ بلیک میل کر لڑکی کے ساتھ عصمت دری ۔ ملزم فرار

بھیونڈی ( شارف انصاری):- ناسک کے رہنے والے نوجوان کے ذریعہ كونگاوں کی 24 سال لڑکی سے جان پہچان کر پریکٹس نوٹ دینے کے بہانے سے رشتہ دار کے گھر بلا کر اس کے ساتھ زبردستی عصمت دری کر موبائل کلپ بنانے کے بعد لڑکی کو بلیک میل کر بار بار عصمت دری کرنے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ متاثرہ کے ذریعہ اس معاملے کی پولیس اسٹیشن میں شکایت کرنے کی خبر لگتے ہی ملزم فرار ہو گیا ہے ۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے ۔

موصولہ معلومات کے مطابق ناسک ضلع واقع یولے تعلقہ کے آنگن گاؤں میں رہنے والا نوجوان هرشل پردیسی كونگاوں کے اشیتا میں رہنے والے اپنے ماما کے گھر آیا تھا اسی وقت كونگاوں میں رہنے والی 24 سالہ لڑکی سے هرشل کی جان پہچان ہوئی۔ جس کا فائدہ اٹھا کر هرشل نے لڑکی کو نوٹس دینے کے بہانے كونگاوں واقع اپنے ماما کے گھر بلایا اور وہاں پر اس نے کولڈڈرنک میں نشے کی دوا پلا کر اس کے ساتھ بیہوشی کی حالت میں زبردستی عصمت دری کی اور اس کا موبائل کلپ بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے لگا ۔متاثرہ کی شکایت کے مطابق هرشل اس سے شادی کرنے کی یقین دہانی دے کر لوناوالا اور پونے شہر کے ساتھ مختلف جگہوں پر لے جاکر اس سے 2 سال تک بار بار جبرا عصمت دری کرتا رہا۔ جب لڑکی نے اس سے شادی کرنے کی بات کہی تب لڑکے نے اس سے کہا کہ تمہاری ذات الگ ہے اور میری ذات الگ ہے۔ یہ بات تمہارے سمجھ میں نہیں آتی ہے؟ یہ کہہ کر ملزم نے لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ۔ اپنے آپ کو ٹھگی محسوس کر لڑکی نے آخر میں تھکا ہار کر كونگاوں پولیس اسٹیشن میں هرشل کے خلاف عصمت دری کرنے کی شکایت درج کرائی ہے ۔ اپنے اوپر پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا معاملہ درج ہونے کی خبر ملتے ہی ملزم هرشل فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ھرشل کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ معاملے کی جانچ خاتون پولیس سب انسپکٹر کوکاٹے کر رہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading