بھیونڈی : اپوزیشن پارٹی کی کارپوریشن عام اجلاس میں شنوائی نہیں ہوتی ۔ شیام اگروال

میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی اپنے شباب پر ہونے کے سنگین الزامات؛ کمشنر اور میئر کاروائی نہیں کرتے ۔

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی کارپوریشن میں اپوزیشن پارٹی لیڈر شیام اگروال نے کارپوریشن انتظامیہ اور میئر کے کام کاج پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھیونڈی کارپوریشن کی جنرل اجلاس میں مخالف پارٹیوں کے کارپوریٹروں کی سنوائی نہیں ہوتی ۔ انكے ضروری موضوع جنرل اجلاس کے ایجنڈے میں جان بوجھ کر نہیں لیاجاتا۔ اگروال نے صحافیوں کے سامنے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن کے تمام محکموں میں بھاری بدعنوانی پھیلی ہوئی ہے جسے برسر اقتدار پارٹی تحفظ دے رہی ہیں۔ جن کی شکایت کرنے پر میونسپل کمشنر اور میئر کارپوریٹروں کی نہیں سنتے ۔ اپوزیشن پارٹی کے کارپوریٹروں کے ساتھ برسر اقتدار جماعت کے کئی کارپوریٹروں کو کھلے عام نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اعلی افسران کی من مانی کام کاج کے سبب افسران عوام کے مسائل اور کارپوریٹروں کی شکایتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ کارپوریشن انتظاميہ ميں من مانا کام کاج جاری ہے ۔ اس وجہ سے پورے شہر کے ترقیاتی کام ٹھپ پڑیں ہے ۔ لوگوں کو سڑکیں ، پانی ، تعلیم، صحت عامہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ۔ بیت الخلاء کی مرمت اور اس کے ٹھیکے بڑی بدعنوانی اجاگر ہے ۔ اس طرح کے سنگین الزام لگاتی ہوئے اپوزیشن لیڈر شیام اگروال نے کارپوریشن میں پھیلی بدعنوانی کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے ۔

کارپوریشن میں واقع اپوزیشن لیڈر کے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن پارٹی لیڈر شیام اگروال نے کارپوریشن انتظامیہ کے طریقہ کار پر سنگین الزام لگاتے ہوئے بڑا بیان دیا کہ جیسی پوزیشن میں کارپوریشن کا کام کاج چل رہا ہے ۔ اس سے ایک دن بھیونڈی میں بڑا سیاسی دھماکہ ہوگا اور لاء اینڈ آرڈر کو لے کر بڑا سوال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ عوام سے منسلک مسائل پر انتظامیہ میں بیٹھے اعلی افسران اور حکمران جماعت کے لیڈران دھیان نہیں دے رہے ہے ۔ جن کا فائدہ ملازمین اٹھا رہے ہے. ۔ کارپوریشن کے تمام محکموں میں لوٹ مچی ہوئی ہے ۔ بدعنوانی کی میلی گنگا بہہ رہی ہے ۔ ابھئے یوجنا شروع ہونے کے باوجود ٹیکس کی وصولی نہیں ہورہی ہے ۔ جب کارپوریشن میں کوئی آمدنی نہیں ہوگی تو ترقیاتی کام کس طرح کیا جائے گا۔ یہ اہم سوال اپنے آپ میں بنا ہوا ہیں ۔ اگروال نے بتایا کہ کارپوریشن کے کئی وبھاگ و پربھاگ انچارج افسران کے بھروسے چلایا جا رہا ہے ۔ جب حکومت اوپر سے افسران بھیجتا ہے تو بدعنوان لوگ اسے کام نہیں دیتے اور واپس حکومت کے پاس بھیج دیتے ہیں ۔ تاکے من مرضی کاکام ہوسکے ۔ حزب اختلاف رہنما نے بتایا کہ بھیونڈی شہر میں چاروں طرف پینے کے پانی کا بحران ہے ۔ آہاکار مچا ہو ا ہے ۔ اسی مسئلے کو لے کر بی جے پی کی ایک کارپوریٹر کو جنرل اجلاس میں بولنے نہیں دیا گیا ۔ پانی کے مسئلے کو لے کر پریشان کارپوریٹر نے کارپوریشن کی عمارت سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن خاتون گارڈ نے مستردی برتتے ہوئے اسے پکڑ لیا ۔اس کی وجہ سے ایک بڑی انہونی ٹل گئی ۔ بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے اگروال نے کہا کہ یہاں تمام کام اپنی من مانی کا چل رہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر خود کو ڈپٹی کمشنر کے طور پر لکھ کر کام کررہی ہے۔ انتظامیہ نے اس کی ذمہ داری پر کئی مرکزی محکموں کا سونپا ہے ۔ جس میں کھل کر بدعنوانی ہورہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شیام اگروال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیونڈی کارپوریشن میں پھیلی بدعنوانی کی اعلی سطحی جانچ کرائی جائے اور بدعنوانی میں ملوث افسران اور رہنماؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading