
یروشلم:(یو این آئی) اسرائیل میں فائزر کمپنی کی کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد کم از کم 13 افراد کے چہرے میں ہلکے لقوے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ وائی نیٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انہوں نے اس طرح کے مضر اثرات کے پیش نظر اس ویکسین کی دوسری ڈوز کو لگائے جانے پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کی حالت بہتر ہوتی ہے تو اس کے بعد ہی انہیں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔ گزشتہ سال نومبر میں اسرائیلی حکومت نے 80 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کے لئے فائزر اور بائیواینٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جب سے ملک میں کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں تب سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کورونا ویکسین کے بعد دو بزرگ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں