غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن (GNRF) کو گلوبل ہیومینٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
ہوپ مرر فاؤنڈیشن کی جانب سے کو وشنوداس بھاوے ناٹیاگریہ، واشی میں تیسرے گلوبل ہیومینٹی ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی رام داس آٹھولے (مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ) کو بلایا گیا۔ اس کے علاوہ ہوپ مرر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری، چیئرمین اور دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
اس گلوبل ہیومینٹی ایوارڈ کانفرنس میں دعوت اسلامی انڈیا کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (GNRF) غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن تھانے ڈسٹرکٹ کے رضاکاروں کو ہوپ مرر فاؤنڈیشن کی جانب سے گلوبل ہیومینٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر ماہ کوئی نہ کوئی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ جیسے گرمی سے پریشان سڑکوں پر چلنے والے لوگوں کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنا، سیلاب زدگان کی مدد کرنا، سردیوں میں مبتلا لوگوں میں کمبل تقسیم کرنا، صاف ہوا کے لیے درخت اور پودے لگانا، غریبوں میں راشن تقسیم کرنا، خون کا عطیہ کیمپ لگانا، مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد، ایسے بہت سے کام ہیں جن کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔
