گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
Arrest him and keep him in the custody of KP police for the investigation. pic.twitter.com/n3ghQFdw6I
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 3, 2022
اللہ والا چوک پر فائرنگ کےبعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔
Footage from the container when Imran Khan shot on his leg. pic.twitter.com/rE3CyMoTdP
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 3, 2022
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کو گولی لگی ہے اور احمد چٹھہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے مجموعی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
Firings at #ImranKhan‘s #LongMarch. Faisal Javed, Ahmad Chattha injured.
Imran Khan hit by bullet(s). Taken to hospital.
YA ALLAH… 🤲🤲#حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/VH99Gffy8H— Mr Blinky (@SuhailMuhmmd) November 3, 2022
مقامی ٹی وی کیمرامین نے کیا دیکھا؟
فرقان الٰہی، بی بی سی اردو
مقامی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے کیمرامین توصیف اکرم نے بتایا ہے کہ وہ عمران خان کا انٹرویو کرنے جانے والے تھے لیکن اس سے قبل وہ پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا انٹرویو کرنے لگے تھے کہ اسی وقت فائر ہوا۔
اُنھوں نے کہا کہ وہ آگے گئے تو دیکھا کہ لوگ عمران خان کو اٹھا رہے تھے ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی تھی۔
اُنھوں نے بتایا کہ جو جو لوگ قریب تھے وہ سب خون میں لت پت تھے اور اُنھوں نے کنٹینر پر دو گولیوں کے نشانات بھی دیکھے۔
توصیف اکرم نے بتایا کہ پھر وہ لوگ عمران خان کو نیچے لے کر گئے اور اُنھیں ایمبولینس کے بجائے ان کی اپنی گاڑی میں ڈالا اور وہاں سے لے کر چلے گئے۔
Speedy recovery @FaisalJavedKhan 🙏pic.twitter.com/KrrtrNfUbW
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 3, 2022